شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںواشک :آئی جی ایف سی کے قافلے پر حملہ ، دواہلکار ہلاک...

واشک :آئی جی ایف سی کے قافلے پر حملہ ، دواہلکار ہلاک ہوگئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچستان کے علاقے واشک میں آئی جی ایف سی کے قافلے پر بلوچ سرمچاروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل سعید احمد ناگرہ کے قافلے پر پنجگور سے خضدار جاتے ہوئے واشک کی تحصیل ناگ کے پہاڑی علاقے میں حملہ کیا گیا۔

ان کے ہمراہ کمانڈنٹ ایف سی پنجگور رائفلز کرنل شجیع اللہ قادری بھی موجود تھے ۔گھات لگائے بلوچ سرمچاروں نے قافلے میں شامل گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آئی جی ایف سی کی سیکورٹی پر مامور ایک گاڑی آگئی۔

فائرنگ سے حوالدار یحییٰ الدین اور لانس نائیک سیف الرحمان ہلاک ہوگئے تاہم افسران محفوظ رہے۔ حملے کے بعد آئی جی ایف سی ساتھ اور کمانڈنٹ ایف سی پنجگور رائفلز واشک کے ضلعی ہیڈ کوارٹر بسیمہ پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور آپریشن شروع کردیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز