واش (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے واش میں پیش آنے والے روڑ حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں گزشتہ روز 13 نومبر کو واش سے زاہدان شاہراہ پر سواری گاڑی کی ٹرک کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد بخش ریگی کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے غیر محفوظ اور غیر معیاری سڑکیں ہر سال ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں سیکڑوں ہلاکتوں اور زخمیوں کا سبب بن رہی ہیں۔