Homeخبریںواش زاہدان کے شاہراہ خوفناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جانبحق...

واش زاہدان کے شاہراہ خوفناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جانبحق 7 زخمی

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 10 فروری کو واش زاہدان شاہراہ پر ایک خوفناک حادثے میں چھ افراد جانبحق اور سات زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات واش اور زاہدان کے شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں کم از کم 6 جانبحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوئے ـ
یہ حادثہ رات 21:30 بجے کے قریب “دجنگ” کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

جاں بحق ہونے والے شہریوں میں سے ایک کی شناخت یحییٰ سالارزہی ولد خداداد ہے جو اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ تھا اور ان میں سے بعض کی شناخت تیموری خاندان سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ریسکیو فورسز نے مقامی لوگوں کی مدد سے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد گاڑی کے اندر پھنسے متعدد افراد کی لاشوں کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز