جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںواش شہر میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کر...

واش شہر میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا

واش ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات جون 3 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر واش کاؤنٹی میں ایرانی آرمی کے 08 ویں گیریژن کے فوجی افیسر گھر میں نامعلوم مسلح افراد نے گھس کر تین افراد کو قتل کر دیا ـ
اس واقعے میں 48 سالہ ماں، ایک 17 سالہ لڑکی اور ایک 12 سالہ لڑکا نامعلوم افراد نے آتشیں اسلحہ کے استعمال سے ہلاک کر دیا۔

ایرانی آرمی افیسر برگیڈیئتر جنرل ابراہیم نوری کا نصر آباد (زابل) سے تعلق رکھنے والے اس خاندان کی 17 سالہ لڑکی کی شناخت فاطمہ علی صوفی بتائی گئی ہے۔ لڑکی کے بھائی اور والدہ کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
رپورٹ کے مطابق اس خاندان کے والد کا تعلق واش شہر کے فوجی افیسروں سے تھا جو چند سال قبل انتقال کر گئے تھے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بریگیڈیئر جنرل ابراہیم نوری کا 08 واش ٹریننگ سینٹر یا شہید 08 ٹریننگ سینٹر ایرانی فوج سے منسلک ایک فوجی تربیتی مرکز ہے جو نیزجا کے نئے فوجیوں کو بنیادی جنگی، نظریاتی اور جنگی تاریخ کے کورس سکھاتا ہے۔

08 واش گیریژن کے گھر ایک فوجی اور حفاظتی علاقے میں واقع ہیں جہاں عام لوگ اس میں داخل نہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز