یکشنبه, مارچ 15, 2026
Homeخبریںواش شہر میں بلدیہ کی جانب درختوں کی کٹائی سے ماحولیاتی نظام...

واش شہر میں بلدیہ کی جانب درختوں کی کٹائی سے ماحولیاتی نظام کو نقصان پہنچتا ۔ عوامی حلقے 

 

واش ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ واش سٹی میونسپلٹی کے اہلکاروں نے شہر کی حافظ گلی میں مضبوط درختوں کے کئی تنوں کو کاٹ دیا۔ جس سے عوامی حلقوں نے ردعمل دکھا کر اس کی شدید مذمت کی۔

 

یہ درخت جن کی عمر تقریباً 20 سال بتائی جاتی ہے، کو واش میونسپلٹی کے اہلکاروں نے کاٹ دیا۔

 

میونسپلٹی کی جانب سے اس کارروائی اور درختوں کی کٹائی کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

 

واش سٹی میونسپلٹی نے یہ کام اس وقت کیا ہے جب کہ بہت سے شہریوں کا خیال ہے کہ شہر میں سبزہ کی جگہ بہت کم ہے اور شہر میں کوئی پارک اور تفریحی مقامات نہیں بنائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز