Homeخبریںواش شہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں...

واش شہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق دوسرا زخمی

واش ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 21 مئی بروز ہفتہ کی شام واش شہر میں مسلح افراد کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر واش میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے “راشد ناصری مارندگان” اور اس کی بہن زخمی ہوئے تاہم بہن کی نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے ـ
بتایا جاتا ہے کہ ولی آباد محلے میں مسلح افراد نے راشد کے گھر کے سامنے فائرنگ کی جس سے وہ جانبحق اور اس کی بہن زخمی ہو گئی۔
تاہم اس واردات کے محرکات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ دستیاب نہیں ہو سکی ـ

Exit mobile version