Homeخبریںواش شہر میں نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے ایک اور بلوچ...

واش شہر میں نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے ایک اور بلوچ شہری قتل

واش ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے واش میں الخلیل مسجد کے سامنے ایک سفید گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نواب گل محمدزہی ولد عید محمد کو قتل کر دیا مقتول واش شہر کا رہائشی تھا تاہم اس قتل کے وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہیں
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسی شہر میں اسی طرح نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شہری کو قتل کی گیا تھا ـ
جبکہ سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ قابض ایرانی آرمی اور آئی آر جی سی اور ایرانی خفیہ ایجنسی “سپاہ القدس ” ایک باقاعدہ منظم منصوبے کے تحت بلوچوں کو آپس میں قبائلی چپلقش میں الجھا رہا ہے تاکہ وہ اپنے پنجے مقوضہ بلوچستان میں مزید مضبوط کر سکے اور اس کے علاوہ قابض ایرانی آرمی کی خود پرودہ ڈیتھ اسکواڈز بھی جو انہیں بلوچوں کے قتل عام پر مکمل چھوٹ دے رکھا ہے ـ

Exit mobile version