Homeخبریںواش شہر میں پولیس کی فائرنگ سے ایک بلوچ تیلکش شہید

واش شہر میں پولیس کی فائرنگ سے ایک بلوچ تیلکش شہید

واش ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 18 ستمبر کو ایک بلوچ تیلکش قابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے شہید ہوگیا ـ

اس بلوچ شہری خدا داد شہنوازی ولد جنگیان ہے جو واش/خاش کے علاقے پوشکوہ کا رہائشی تھا ـ

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خدا داد نے اپنی گاڑی میں پیٹرول اور ڈیزل ڈال کر ایک شہر سے دوسرے شہر میں لے جا کر فروخت کرنا چاہتا تھا لیکن عین موقعے پر قابض ایرانی پولیس پہنچ کر بغیر کسی وارنٹ یا تفتیش کے ان پر فائرنگ کھول دی کئی گولیاں سر اور سینے پر لگنے سے خداداد موقعہ پر شہید ہوگئے ـ

واضح رہے کہ قابض ایرانی پولیس اور آرمی کی اس طرح بغیر وارنٹ کے فائرنگ سے ہر سال ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں درجنوں بلوچ سوختبر( تیلکش) شہید اور زخمی ہو رہے ہیں جو کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ـ

Exit mobile version