واش ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے عباس آباد واش کے گاؤں سے ایک بلوچ شہری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے جایا جو کہ ایک چرواہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر واش میں قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے ایک بلوچ شہری کو گرفتار کرلیا۔
تاہم اطلاع موصوک ہونے تک اس بلوچ شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق قابض سکیورٹی فورسز نے اس بلوچ شہری کو عدالتی حکم کے بغیر اس وقت گرفتار کیا جب وہ عباس آباد گاؤں کے گرد اونٹ چرا رہا تھا۔
رپورٹ کی تیاری تک اس بلوچ شہری کی گرفتاری کی وجہ، حراست کی جگہ اور اس پر عائد الزامات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔


