چهارشنبه, اکتوبر 23, 2024
Homeخبریںوانا میں پشتون تعفظ موومنٹ کےکارکنوں پر حملہ3جانبحق 25 زخمی

وانا میں پشتون تعفظ موومنٹ کےکارکنوں پر حملہ3جانبحق 25 زخمی

پشاور (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق لوکل طالبان نے پشتون تعفظ موومنٹ کے سرگرم و ہر دلعزیز رہنما علی وزیر کو پی ٹی ایم چھوڑنے کا کہا اور دھمکی دی کہ اگر وہ باز نہ آئے تو قبائلی روایات کے مطابق بطور سزا ان کاگھر مسمار کر دیا جائے گا۔ علی وزیر مقامی وقت  کے مطابق اتوار کی دوپہر جرگہ کے ذریعے طالبان سے بات کرنے کے لیے جا رہا تھا کہ طالبان نے راستے میں علی وزیر اور پی ٹی ایم کے دیگر ورکروں کو سُرخ ٹوپیاں اتارنے کا کہا ۔ مقامی زرائع کے مطابق علی وزیر جب ہفتہ دو جون کو جنوبی وزیرستان پہنچے تو لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جس پر مقامی طالبان کو اعتراض تھا۔ عوامی زرائع کے مطابق طالبان نے علی وزیر اور اس کے ساتھ دیگر کارکنوں پر 40 منٹ تک شدید فائرنگ کی۔ تاہم اس حملے میں پی ٹی ایم کے اہم رہنماء علی وزیر محفوط رہے ۔ اس واقعے کے بعد وہاں کے حالات سخت کشیدہ ہیں۔ایک عینی شاہد کے مطابق طالبان علی وزیر کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن علی وزیر کے ساتھی بر وقت اسے محفوظ مقام تک لے جانے میں کامیاب رہے۔اس واقعے میں ایک مقامی صحافی نورعلی وزیر سمیت 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے سات کو جنوبی وزیرستان سے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا جا رہا ہے جو وانا سے بذریعہ سڑک تقریباً ساڑھے تین گھنٹے کا سفر ہے۔
اطلاعات کے مطابق لڑائی کے بعد وانا میں ہزاروں مقامی افراد جمع ہو گئے اور انہوں نے پی ٹی ایم کے حق میں نعرے بازی کی۔علی وزیر بعد ازاں علاقے میں موجود اپنے پٹرول پمپ پر پہنچے تو طالبان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں چھوٹے اور بڑے اسلحوں کا استعمال کیا گیا۔ تششدد کا یہ سلسلہ تقریباً 40 منٹ تک جاری رہا۔جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پشتون تحفظ موومنٹ کے ورکروں پر حملے کے نتیجے میں تین افراد جانبحق جبکہ 25 کے زخمی ہو گئے ہیں۔جبکہ قابض فورسز کی جانب سے سخت کشیدہ حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے کرفیو لگانے کی بھی اطلاعات آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز