Homeانٹرنشنلواٹس ایپ پر اب براہ راست مختصر ویڈیو پیغامات بھیجے جا سکتے

واٹس ایپ پر اب براہ راست مختصر ویڈیو پیغامات بھیجے جا سکتے

نیویارک( ہمگام نیوز ) فوری پیغام رسانی کی ایپلی کیشن “واٹس ایپ” نے مختصر اور براہ راست ویڈیو پیغامات سے متعلق ایک نیا فیچر لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔ اس فیچر کی ہفتوں جانچ کے بعد اعلان کیا گیا۔ برطانوی اخبار “دی سن” نے بتایا ہے کہ نیا فیچر فی الحال تمام صارفین کے لیے گردش میں ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ “چیٹ” کو بہتر بنائے گا۔

میٹا کی ملکیت واٹس ایپ نے ایک پوسٹ میں کہا کہ وٹس ایپ وائس میسجز نے آپ کے پیغامات کو آپ کی آواز کے ساتھ شیئر کرنے کا تیز اور محفوظ طریقہ فراہم کر کے لوگوں کے بات چیت کے طریقے کو تبدیل کر دیا ہے۔ اس خصوصیت کی بنیاد پر اب ہمیں نئے فوری ویڈیو پیغامات متعارف کرواتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اب آپ مختصر ذاتی ویڈیوز ریکارڈ کر سکتے ہیں اور انہیں براہ راست چیٹ میں شیئر کر سکتے ہیں۔

تمام واٹس ایپ صارفین کو ’’ ویڈیو پیغامات‘‘ پر سوئچ کرنے کے لیے “صوتی پیغامات” کے بٹن کو ایک بار دبانے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد کلپ کو 60 سیکنڈ سے زیادہ کی مدت کے لیے ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

جس ویڈیو کو ریکارڈ کیا جا رہا ہے اسے دوبارہ تبدیل یا دوبارہ منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ فیچر مقابلہ کرنے والی ایپلی کیشن ’’اسنیپ چیٹ‘‘ سے متاثر ہو کر لایا گیا ہے۔

Exit mobile version