چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںوزیرستان میں مسلح افراد کاپاکستانی فوج پر حملہ3اہلکار ہلاک7زخمی

وزیرستان میں مسلح افراد کاپاکستانی فوج پر حملہ3اہلکار ہلاک7زخمی

پشاور(ہمگام نیوزڈیسک) ہمگام نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے الواڑہ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پاکی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سرحد پار سے 60 سے 70 حملہ آوروں نے پاک فوجیوں پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ 7 اہلکار زخمی ہوئے ،آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے ہلاک ہونے والوں میں میں لانس نائیک علی، لانس نائیک نذیر اور سپاہی امداد اللہ شامل ہیں، پاکستانی فوجی افغان سرحد پر باڑ لگا رہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز