میرعلی( ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات مطابق گزشتہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کو شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ ہوا ـ
تفصیلات کے مطابق حملہ میرعلی کے علاقے نیتاسی میں ہوا جس میں فورسز کے چار کارندے مارے گئے جبکہ سات کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے.
زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتایا جاتا ہے ـ
حملے کی ذمہ داری مسلح تنظیم حزب الاحرار نے قبول کی ـ
ترجمان ڈاکٹر عبدالعزیز یوسفزئی نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے فوجی چیک پوسٹ کا کافی نقصان پہنچایا تاہم انکے بقول انکے ساتھی بلکل محفوظ رہے ہیں.