یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںوندر، تیز بارش کے ساتھ ہی بجلی غائب، لوگ مشکلات کا شکار

وندر، تیز بارش کے ساتھ ہی بجلی غائب، لوگ مشکلات کا شکار

وندر(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے وندرمیں طوفانی ہواں کے ساتھ تیز بارش برساتے کے قطرے کے گرتے ہی بجلی غائب تفصیلات کے مطابق بلوچستان نے مختلف علاقوں کی طرح سونمیانی وندر اور قرب و جوار میں موسم سرما کی دوسری بارش طوفانی ہواں کے ساتھ برسنے لگی بارش کے قطرے کے گرتے ہی بجلی غائب ہوگئی سونمیانی وندر کے پہاڑی علاقوں اور سب ڈویژن کنراج کے پہاڑی سلسلوں میں تیز بارشوں کے برسنے کی وجہ سے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال متوقع ہے انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر سب انسپیکٹر قاضی صابر نے پولیس تھانہ وندر کی حدود میں نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور اپنی مال مویشیوں کو ندی نالوں سے دور رکھیں اور بجلی کی تنصیبات سے اپنے بچوں کو دور رکھیں تاکہ کسی ناخوشگوار سانحہ سے محفوظ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز