Homeخبریںوندر اور کوئٹہ کے مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوئے

وندر اور کوئٹہ کے مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوئے

کوئٹہ (ھمگام نیوز) وندر شہر کے قریب ویگن اور پک اپ میں تصادم ویگن کی چھت پر بیٹھے ہوئے چار افراد ثناءاللہ، ذاکر، محمد سلیم اور سرور زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو بروقت طبی امداد کے لیے ایم ای آر سی سینٹر وندر پہنچا یا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق دو زخمیوں کو شدید چوٹیں لگی ہیں۔ان زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ایم ای آرسی 1122 کی ایمبولینس میں جام غلام قادر ہسپتال حب شفٹ کیا جارہا ہے۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دریں اثناء شال ہزارگنجی ویلڈنگ کی دکان میں کام کے دوران اعظم اور رحمت اللہ نامی دو دکاندار جھلس کر زخمی ہوگئے ، جنہیں بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

Exit mobile version