وندر(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق وندر پولیس نے کارروائی کرکے کراچی کے علاقے کورنگی سے چوری کی گئی کار برآمد کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ایس ایچ او غلام اکبر شیخ نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے چوری کی گئی کار وندر سے برآمد کر کہ دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ وندر سے حراست میں لیے گئے دونوں افراد مقامی قبائل سے تعلق رکھتے ہیں جن کے نام سلیم اور فیصل بتائے جاتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ سے 30 مئی 2021 کو چوری ہونے والی گاڑی کو پولیس ٹریکنگ سسٹم کی مدد سے کار کو برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ زیرحراست افراد نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ ان کے پیسے مجاہد نامی شخص پر تھے جس نے پیسوں کے عوض میں ان کو مذکورہ کار فروخت کی ہے جس کے بارے میں ہمیں کوئی علم نہیں تھا کہ مذکورہ کار چوری کی ہے۔