وڈھ( ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق خضدارکی تحصیل وڈھ میں لیویز کی کامیاب کارروائی ، چوری کی وارداتوں کے الزام میں 7ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔
لیویز فورس وڈھ آفیسر فاروق مینگل کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی کے سخت احکامات پر وڈھ لیویز نے اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کھوسہ کے نگرانی لیویز کا مختلف علاقوں میں کامیاب چھاپوں سے عرصے سے جاری وارداتوں میں ملوث گینگ کے7ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق لیویز انچارج محمد فاروق مینگل کا دیگر لیویز نفری کے ہمراہ وڈھ دراکھالہ بیلہ سمیت دیگر مقامات پر چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے ۔
ملزمان نے وڈھ کئی علاقوں میں کئی وارداتوں میں ٹرانسفارمر کوئلہ چوری کپاس مرچ سمیت دیگر چوری کے وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ،ڈاکووں نیٹ ورک کے سرغنہ سمیت 7 ملزمان تاج محمد ولد حاجی عبداللہ ،اخترعلی ولد شیر محمد ،ہدایت اللہ ولد علی بخش ،نصراللہ ولد ابراہیم ، خان محمد ولد عطا محمد ، محمد صادق ولد عبداللہ، محبوب علی ولد خدابخش کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے چور کئی گئی ٹرانسفامر کوئلے سمیت دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے ملزمان نے وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردیا گیا ہے ، فاروق مینگل کے مطابق ملزمان نے خضدار کے دیگر علاقوں سے اپنے دیگر ساتھوں کے بھی ملوث ہونے کا بھی انکشاف کرلیا ہے ۔
لیویز ذرائع کے مطابق ملزمان بڑے ماہرانہ انداز میں کافی عرصے سے وارداتیں کررہے تھے اور چوری کئی گِئی مسروقہ سامان بیلہ سمیت دیگر مقامات پر فروخت کرنے کا بھی انکشاف کرلیا لیویز ذرائع کے مطابق گینگ کے دیگر ساتھوں کے لیے گرفتاری کے لیے نیٹ ورک تیار کرلیا گیا ہے اور بہت جلد دیگر ملزمان قانون کے گرفت میں ہونگے وڈھ لیویز فورس کے مطابق وڈھ کے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اس سلسلے میں فورس کے ساتھ تعاون کریں جہاں کہیں کوئی واردات ہو تو فوری طور پر لیویز کنڑول کی اطلاع دیں لیویز فورس کی کوشش ہے کہ وڈھ سے جرائم کا مکمل خاتمہ ہو عوام ہمارے ساتھ تعاون۔کریگی تو ہم اس میں کامیاب ہونگے۔


