دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںوڈھ : اورناچ کراس کے مقام پربس کا حادثہ 7افراد جاں بحق

وڈھ : اورناچ کراس کے مقام پربس کا حادثہ 7افراد جاں بحق

وڈھ (ہمگام نیوز )وڈھ کے قریب اورناچ کراس کے مقام پر خضدار سے کراچی جانے والی بدقسمت کوچ مخالف سمت سے آنے والی ٹینکی سے ٹکرا گئی ، 7افراد موقع پر جان بحق اور 11افراد زخمی ہوگئے۔زخمی اور جان بحق افراد کو لیویز کے گاڑیوں میں RHCوڈھ منتقل کردیا گیا، ہاسپیٹل میں میڈیکل ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے زخمی افراد کو خضدار منتقل کردیا گیا۔ نائب تحصیل دار اورناچ عبداللہ مینگل اور تحصیل دار وڈھ حادثے میں امدادی کام کی خود نگرانی کی۔تفصیلات کے مطابق وڈھ کے قریب اورناچ کراس قومی شاہراہ پر خضدار سے کراچی جانے والی بدقسمت کوچ مخالف سمت سے آنے والی ٹینکی سے ٹکرا گئی ، 7افراد موقع پر جان بحق اور 11افراد زخمی ہوگئے۔جان بحق افراد میں تبلیغی جماعت کے 4افراد شامل ہیں جن کا تعلق مالا کنڈ سے تھا، جبکہ 2افراد خضدار زہری کے اور 1وڈھ کارہائشی تھا۔ حادثہ اتنا شدید تھاکہ لاشوں کی پہچان نہیں ہو رہی تھی ایک ساتھ 7افراد کی نعشیں جب RHCوڈھ پہنچائی گئی تو اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے جبکہ اسپتال میں کوئی بھی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں کو دم توڑتے دیکھ کر شدید غصے کا اظہار کر رہے تھے ۔زخمی اور جان بحق افراد کو لیویز اور خضدار سے آنے والے ایمبولینسوں کے ذریعے خضدار منتقل کیا گیا۔ جان بحق افراد میں رحمان گل ولد عبدالقدوس ، خانزادہ ولد گل، طارق محمود ولد رستم خان، شیر محمد ولد ایوب خان تبلیغی جماعت اور مالا کنڈ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، جبکہ محمد اشرف ولد عالم خان ، میر حسن ولد جمعہ خان خضدار کے رہائشی اور علی نواز ولد سلیمان وڈھ کے رہائشی ہیں لیویز ذرائع۔زخمیوں میں مختیار احمد ولد گل خان ، بادشاہ حسین ولد فقیر شہزاد مالا کنڈ کے رہائشی جبکہ عبدالستار ولد عبدالرحمن خضدار ، سکندر ولد عبدالغنی زہری خضدار کے رہائشی ہیں باقی شدید زخمی نامعلوم بتائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز