وڈھ (ہمگام نیوز) وڈھ مختلف حادثات میں ایک شخص جان بحق تین افراد شدید زخمی شدید زخمی دو نوجوانوں کو کراچی منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق چاند رات کو وڈھ درالھالہ کے رہائشی نوجوان محمد اقبال اپنے موٹرسائیکل پر اپنے گھر جارہے تھے کی وڈھ بازار سے دوکلومیٹر کراچی سے کوئٹہ جانیوالی تیز رفتار ویگن نے ٹکرانے سے موقع پر جان بحق ہوگئے ان کی نعش وڈھ آر ایچ سی میں ضروری کاروائی کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کردی گئی ایس ایچ او وڈھ محمد یوسف چانڈیو کے مطابق ویگن کے ڈرائیورموقع سے فرار ہے گاڈی کو تحویل میں لیکر تفتیش جاری ہے دریں اثنا عید کے روز پکنک پر جانیوالی نوجونوں کی موٹر سائیکل خضدار سے کراچی جانیوالی مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی حادثے کی وجہ سے وڈھ کے تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے زخمی دو نوجوانوں کو کراچی منتقل کیا گیا ہے


