Homeخبریںوڈھ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ہندو تاجر شدید زخمی

وڈھ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ہندو تاجر شدید زخمی

وڈھ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے وڈھ میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہندو تاجر نانک رام ولد مجومل شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد ہندو تاجر نانک رام کو زخمی حالت میں وڈھ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد خضدار ریفر کردیا گیا تاہم تاجر کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد کے بارے میں کوئی سُراغ نہ مل سکا اور نہ ہی واقعے کی وجوہات کے بارے میں کوئی تفصیلات منظر عام پر آسکی ہیں لیکن اس طرح کے واقعات جہاں دوسرے مذاہب خاص کر ہندوؤں کو نشانہ بنایا جاتا ہو کے تانے بانے ریاستی اداروں اور ان کی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ سے جاکر ملتے رہے ہیں۔

Exit mobile version