اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںوڈھ: مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جانبحق، ایک زخمی

وڈھ: مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جانبحق، ایک زخمی

خضدار(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے وڈھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت عبدالمنان قوم محمد زئی مینگل، علی احمد قوم میراجی مینگل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت غلام سرور قوم محمد زئی مینگل کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں افراد کا تعلق خضدار سے بتایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی سہ پہر وڈھ کے نواحی علاقہ بڈی میں لوپ کے راستے گاڑی سوار افراد تعزیت کرکے واپس خضدار جارہے تھے کہ ان پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عبدالمنان اور علی احمد جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی غلام سرور زخمی ہوگیا۔ جانبحق و زخمی ہونے والے افراد کا مستقل پتہ قلات کے علاقہ محمد تاوہ سے ہے جبکہ حال میں ان کی رہائش خضدار نزد زیرو پوائنٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق و زخمی افراد کو وڈھ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال لیویز فورس کی نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے۔ واقعہ سے متعلق لیویز فورس تفصیلات اور شواہد اکھٹے کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز