Homeخبریںوڈھ : نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو...

وڈھ : نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو ہلاک کردیا

کوئٹہ(ہمگام نیوز) ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرفائرنگ کرکے ایک بھائی کو ہلاک جبکہ دوسرے بھائی کو زخمی کرکے فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلو م مسلح افراد نے تحصیل خضدار کے علاقے وڈھ کے علاقہ کاکاہیر میں ایک گھر میں گھس کر گہری نیند میں سوئے ہوئے دو بھائیوں خدابخش اور واحد بخش پر فائرنگ کردی جس سے خدا بخش ہلا ک ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا بھائی واحد بخش زخمی ہوگیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے لیویز نے ہلاک ہونے والے اور زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کردی جبکہ زخمی کو ہسپتال میں داخل کردیا لیویز نے مقدمہ درج کرکے تحقیقا ت شروع کردی ۔۔

Exit mobile version