خضدار(ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ وڈھ کاکاہیر میں گیسٹرو وبا، 133 افراد متاثر، محکمہ صحت کا فوری ردعمل خضدار کی تحصیل وڈھ کاکاہیر میں گیسٹرو وبا پھیلنے کی اطلاع ملی ، کہ جس سے 133 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
میڈیکل ٹیم کا کہنا ہے کہ متاثرین کو اسہال اور دیگر متعلقہ علامات کے علاج کے لیئے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ خوش قسمتی سے اس وبا سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے
۔ماہرین نے وبا کی وجہ صاف پانی کی عدم دستیابی اور بارشوں کے موسم کو قرار دیا ہے۔


