کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان بار کونسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے 20نومبر 2021کو اختر شاہ موسی خیل کو فون پر ژوب پولیس تھانہ کے اے ایس آئی بہادر کی جانب سے پورے وکلاء کے لئے غلیظ گالیوں، دھونس دھمکیوں اور نازیبا الفاظ کے خلاف بلوچستان بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ اور پورے بلوچستان میں وکلاء ہڑتال پر ہونگے بلوچستان بار کونسل کے ممبر قاری رحمت اللہ کاکڑ ایڈوکیٹ، ممبر ایکزیکٹیو کمیٹی ایوب ترین ایڈوکیٹ اور کوئٹہ بار کے صدر اجمل کاکڑ ایڈوکیٹ نے اختر شاہ ایڈوکیٹ کے ساتھ ہونے والے وقوعہ کی بھر پور مزمت کی اور حکام بالا سے وقوعہ کے خلاف فوراً ایکشن لینے کی درخواست کی ہے ایکشن نہ لینے کی صورت میں مزید لائحہ عمل بعد میں طے کیا جائے گا۔