لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے عورتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر تمام بلوچ خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے بیان جاتی کیا کہ وہ تمام مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور بیویاں جن کے پیارے قابض پاکستان کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء کا شکار ہوئے ہیں اور وہ ان کی واپسی کے لئےانتظار کررہی ہیں، آپ کے حوصلے، صبر اور ثابت قدمی کے ساتھ ہم اس تاریکی اور گھٹا ٹھوپ اندھیرے کو مٹانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
حیربیار مری نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم ایک آزاد بلوچستان میں رہ رہے ہونگے۔