چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںویتنام میں کرونا کی ہائبرڈ قسم کو دریافت کرنے کا انکشاف۔

ویتنام میں کرونا کی ہائبرڈ قسم کو دریافت کرنے کا انکشاف۔

ویتنام (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں نے ویتنام میں پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کر دیا ۔

زرائع کے مطابق برطانیہ اور بھارت میں پہلی بار سامنے آنے والی کرونا وائرس کی زیادہ متعدی اقسام کے بعد اب ویتنام میں ایک نئی ہائبرڈ قسم کی نشان دہی ہوئی ہے۔

ویتنام کے وزیر صحت نگوین تھان لونگ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس وائرس میں برطانوی اور بھارتی اقسام کی خواص موجود ہیں، اس وائرس کی یہ ہائبرڈ قسم ہوا میں بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے، جلد وزارت کی جانب سے ورلڈ جِین میپ پر اس نئی قسم کا اعلان کر دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے نئے مریضوں میں جین سیکوئسنگ کے دوران اس ہائبرڈ قسم کا انکشاف ہواہے ۔یعنی یہ دراصل بھارتی قسم ہے جس میں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ اور اس کی اصلی قسم برطانوی تھی۔

واضح رہے کہ برطانیہ اور بھارت میں سامنے آنے والی کرونا وائرس کی دو تبدیل شدہ اقسام، ویتنام میں بھی جاری وبا کی موجودہ لہر کے دوران زیادہ تر کیسز کی وجہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز