سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںٹارچر سلوں سے بازیاب شخص ایک بار پھر فوج کے ہاتھوں اغواء

ٹارچر سلوں سے بازیاب شخص ایک بار پھر فوج کے ہاتھوں اغواء

ٹارچر سلوں سے بازیاب شخص ایک بار پھر فوج کے ہاتھوں اغواء

کوئٹہ (ہمگام نیوز) قابض پاکستانی فوج کے عقوبت خانوں سے بازیاب شخص ایک بار پھر ریاستی اہلکاروں کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء۔

لواحقین کے مطابق محراب جتوئی سکنہ سبی کو گزشتہ روز قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سریاب روڈ پر کسٹم کے مقام پر زبردستی اپنے گاڑی پر بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

محراب جتوئی کے لواحقین کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی قابض پاکستانی فوج نے محراب کو 2013 میں جبری طور پر اغواء کیا تھا جو 6 مہینے بعد بازیاب ہوگئے تھے، تاہم ایک بار پر محراب قابض کے ہاتھوں جبری اغواء کا شکار ہوگئے ہیں۔

محراب جتوئی کے لواحقین نے اپیل کرتے ہوے کہا ہے کہ محراب بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز