سه شنبه, دسمبر 24, 2024
Homeخبریںامریکی صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی دفتر بند...

امریکی صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی دفتر بند کردی

واشنگٹن (ہمگام نیوز ویب ڈیسک )میڈیا اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے جب امریکی سربراہی میں اسرائیل سے مذاکراتی عمل میں حصہ بننے سے معذرت کرلی تھی۔ جس کے بعد فلسطینی حکومت کے اسی فیصلے سے نالاں ہوکر امریکی صدر نے واشنگٹن میں قائم پی ایل او کے دفتر کو بند کرنے کا حکم دیا۔

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل صائب اریکات نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی حکام نے واشنگٹن میں پی ایل اوکے دفتر کو بند کرنے سے متعلق اپنے فیصلے سے ہمیں تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر کی بندش امریکا کی انتقامی کارروائی ہے ۔
فلسطین کو ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکی تاریخ کے تلخ ترین فیصلوں کا سامنا ہے۔جن میں یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کر کے تل ابیب سے سفارت خانے کی منتقلی اور فلسطین کے لیے تمام قسم کی امداد بند کرنے کے بعد اب واشنگٹن میں پی ایل او کے دفتر کو تالا لگانا تیسرا بڑا تاریک فیصلہ ہے۔

رواں برس مئی میں فلسطین نے اسرائیلی کے خلاف عالمی عدالت برائے انصاف سے رجوع کیا اور عالمی عدالت نے اسرائیلی بے مظالم کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے دفتر کو بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس سے فلسطینی حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔جبکہ پی ایل او کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ واشنگٹن میں دفتر کی بندش فلسطینیوں کے خلاف امریکہ کی انتقامی کارروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز