ہمگام نیوز : امریکا اور قابض ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک ڈرامائی موڑ آ گیا ہے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قابض ایران کی توانائی تنصیبات پر حملوں میں 10 دن کی مزید مہلت دے دی ہے، جس سے جنگ کے مستقبل پر بڑے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ قابض قابض ایران کی درخواست پر کیا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان انتہائی اہم اور مثبت مذاکرات جاری ہیں۔ قابض ایران نے جذبہ خیرسگالی کے تحت آبنائے ہرمز سے 10 جہاز گزرنے دیئے جو ایک تحفہ ہے؛ ٹرمپ ذرائع کے مطابق قابض ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی جزوی بحالی کی اجازت دے کر امریکا کو ایک تحفہ دیا جس کے بعد یہ غیر معمولی رعایت سامنے آئی۔