حب : ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے حب میں لالا در کے مقام پر مسلح افراد نے استحصالی پراجیکٹ پر حملہ کیا ،
زرائع کے مطابق مسلح افراد نے صبح سات بجے کے قریب لالا در کے مقام پر قابض پاکستانی ایک پراجیکٹ پر حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں متعدد مشینری نذر آتش ، جس میں ایک روڈ ایکسلیریٹر بھی شامل ہے ، مزکورہ کمپنی روڈ پراجیکٹ پر کام کر رہی تھی جس کا مقصد مقبوضہ بلوچستان کی قدرتی وسائل ، سنگ مرمر کی ترسیل کرنا تھی
تاحال مذکورہ حملے کی زمہ داری کسی آزادی پسند مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی















