سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںٹرمپ کا دورہ سعودی عربیہ اعلی ترین سعودی اعزاز۔

ٹرمپ کا دورہ سعودی عربیہ اعلی ترین سعودی اعزاز۔

ریاض(ہمگام نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سعودی عرب کے سب سے اعلٰی شہری اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ریاض حکام کے مطابق باہمی روابط کو مضبوط کرنے اور دنیا میں امن و استحکام کی کوششوں کے اعتراف میں ٹرمپ کو شاہ عبدالعزیز میڈل دیا گیا۔ ٹرمپ کو سعودی عرب اور امریکا کے تاریخی اور قریبی تعلقات کی وجہ سے بھی اس ایوارڈ کا حق دار ٹھہرایا گیا۔ دوسری جانب ان دونوں ممالک کے مابین چھ ارب ڈالر کا ایک عسکری معاہدہ بھی طے پایا ہے، جس کے تحت ڈیڑھ سو بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کو جوڑنے کا کام سعودی عرب میں کیا جائے گا۔ ٹرمپ آج ہی اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز