دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںٹرولنگ کے خلاف جاشک شہر میں بلوچ ماہی گیروں کا احتجاج

ٹرولنگ کے خلاف جاشک شہر میں بلوچ ماہی گیروں کا احتجاج

جاشک (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جاشک میں بلوچ ماہی گیروں کی ایک بڑی تعداد سمندر میں ٹرولنگ کے خلاف احتجاج کے لیے گورنر کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق آج 6 مارچ کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر جاشک کے بلوچ ماہی گیروں نے بحر بلوچ میں ٹرالنگ کے خلاف شہر کے گورنر کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ماہی گیروں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ٹرالنگ کے عمل کے جاری رہنے پر احتجاج کر رہے ہیں، جس سے ان کی روزی روٹی کو براہ راست نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچ ماہیگیر مظاہرین نے گورنر کے دفتر بحریہ اور ایران کے دیگر اداروں سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جس کا ابھی تک کوئی مناسب جواب نہیں ملا ہے۔

بلوچ سیاسی و سماجی کارکنوں کی 2021 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ایران کے بلوچ علاقوں اور مقبوضہ بلوچستان ، ہرمزگان کے مشرق اور کرمان کے جنوب میں کم از کم 42 احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ہیں۔ ان میں سے کچھ ریلیوں میں قابض ایرانی آرمی اہلکاروں نے مظاہرین پر فائرنگ بھی کی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز