یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںٹینکرز ایسوسی ایشن ٹریکٹر مافیا کے بلاجواز تنگ کرنے پر سراپا احتجاج

ٹینکرز ایسوسی ایشن ٹریکٹر مافیا کے بلاجواز تنگ کرنے پر سراپا احتجاج

کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں ٹینکرز ایسوسی ایشن مغربی بائی پاس پرٹریکٹرز مافیا کی جانب سے بلاجوازتنگ کرنے پر سراپااحتجاج بن گئے وزیراعلیٰ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ ٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں شہر میں ٹریکٹرز کے داخلے پربلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن ٹریکٹرز مالکان ٹینکرز والوں کو پانی کی سپلائی کیلئے نہیں چھوڑ رہے شہر میں داخلے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی اجازت اور این او سی موجود ہیں لیکن ٹریکٹرز مافیا ہمیں زدکوب کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ رہے ہیں سخت کارروائی عمل میں لائی جائیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پراحتجاجاََ گاڑیاں کھڑی کردی گئی اور ٹریکٹرز مافیا کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ٹینکرز ایسوسی ایشن کے غنی،علی بنگلزئی ودیگر کاکہناتھاکہ کوئٹہ شہر میں ٹریکٹرز کے داخلے پر پابندی بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے عائد کی گئی ہے لیکن ٹریکٹر مافیا ٹینکرز والوں کو پانی کی سپلائی کیلئے نہیں چھوڑ رہے ٹینکر ڈرائیوروں کو زدوکوب کرکے ہماری گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے گئے ہیں ہمیں شہر میں داخلے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز