پراگ(ہمگام نیوز) چیک جمہوریہ کے پارلیمانی الیکشن کے ابتدائی نتائج کے مطابق عوامیت پسند سیاسی جماعت اے این او نے واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ اس پارٹی کے قائد اور ارب پتی تاجر اندرے بابیش نے انتخابی مہم میں کرپشن کے خاتمہ، ٹیکس کی شرح میں کٹوتی اور مہاجرین کے خلاف زوردار موقف اپنانے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ چیک جمہوریہ کےٹرمپ قرار دیے جانے والے بابیش کی پارٹی کو 31.8 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ سن دو ہزار تیرہ میں کامیاب ہونے والے سوشل ڈیموکریٹس اس مرتبہ صرف سات فیصد ووٹ ہی حاصل کر سکے ہیں۔


