سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںپاکستان، قبائلی علاقے میں خودکش دھماکہ،3 فوجی اہلکار ہلاک: آئی ایس پی...

پاکستان، قبائلی علاقے میں خودکش دھماکہ،3 فوجی اہلکار ہلاک: آئی ایس پی آر

اسلام آباد (ہمگام نیوز) شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ کے علاقے میں ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی فوج کے اہلکار ہلاک ہوگئے.پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں نائب صوبیدار صاحب خان ، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر خان ہلاک جبکہ تین شہری شدید زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ آور کا مقصد فوجی چوکی کو نشانہ بنانا تھا تاہم ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی جانب سے شبے کی بنا پر خودکش حملہ آور کو بروقت پکڑنے سے بڑی تباہی ٹل گئی۔

قبل ازیں پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ میران شاہ اور میر علی کے درمیان واقع حمید اللہ چیک پوسٹ پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا، حملے کے نتیجے میں 4 اہلکاروں کے علاوہ دس شہری زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز