شنبه, آوریل 27, 2024
Homeخبریںپاکستانی آرمی کے ہاتھوں 3بلوچ فرزنداغواء

پاکستانی آرمی کے ہاتھوں 3بلوچ فرزنداغواء

کو ئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی آرمی نے 3بلوچ فرزندوں کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام منتقل کر دیا ۔اطلاعات کے مطابق مشکے کے علاقے گجر بازار سے یاسین ولد اللہ بخش جو ہلنگی کا رہائشی تھا اس وقت حراست میں لیا جب وہ اپنے دکان میں موجود تھا ،تربت کے علاقے آبسر سے فورسز نے سلام ولد میر رضا محمد کو گھر میں چھاپہ مار کر حراست کے بعد لاپتہ کیا ،پاکستانی فورسز اس کے کمسن بھائی کو بھی ساتھ لے گئے جسے آج چھوڑ دیا گیا جبکہ سلام بلوچ تا حال لاپتہ ہے ،گزشتہ روز ہوشاپ میں بھی پاکستانی آرمی نے گوار جان ولد عبدالرحمن کوحراست میں لیکر لاپتہ کر دیا ،

یہ بھی پڑھیں

فیچرز