دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںپاکستانی بلاگر کے قتل کی سازش میں ملوث ملزم کو عمر قید...

پاکستانی بلاگر کے قتل کی سازش میں ملوث ملزم کو عمر قید کی سزا

لندن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ہالینڈ میں مقیم پاکستانی بلاگر احمد وقاص گورایہ کے قتل کی سازش مین ملوث 31 سالہ برطانوی شخص محمد گوہر خان کو کنگسٹن پر تھیمز کی عدالت میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے کہا کہ گوہر خان پیرول کیلئے درخواست دینے کے اہل ہونے سے پہلے 13 سال کی سزا کاٹیں گے جبکہ حراست میں گزارے گئے دن ان کی سزا میں شمار ہوں گے۔

برطانیہ کے فوجداری قانون ایکٹ 1977 کے سیکشن 1(1) کے تحت قتل کی سازش ایک جرم ہے جبکہ اگر قصور وار پایا جاتا ہے، تو مجرموں کو چند سال سے لے کر زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

تاہم رواں سال جنوری میں ایک جیوری نے ایک متفقہ فیصلہ واپس کیا، جس میں محمد گوہر خان کو روٹرڈیم میں خود ساختہ جلاوطن بلاگر احمد وقاص گورایہ کو قتل کرنے کی سازش کا قصوروار پایا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز