(ھمگام ویب نیوز) میڈیا اطلاعات کے مطابق دبئی جنرل سکیورٹی کے سربراہ اور لیفٹننٹ جنرل دھاہی خلفان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں حقائق پر مبنی ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستانیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ ٹویٹس تب سامنے آئے جب دبئی حکام نے منشیات اسمگل کرنے والے ایک پاکستانی گروہ کو گرفتار کیا۔
یکم اپریل کو دھاہی خلفان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں گرفتار کیے گئے اس پاکستانی گروہ کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ پاکستانی خلیج ممالک کے لیے ایک خطرہ ہیں کیونکہ وہ اپنے ملک سے منشیات لاتے اور اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خلیجی ریاستوں کے داخلی راستوں پر سخت سکیورٹی کا اہتمام کرنا چاہئیے۔