Homeخبریںپاکستانی عقوبت خانوں میں رہا ہونے والے بلوچ فرزند کی شناخت ہوگئی

پاکستانی عقوبت خانوں میں رہا ہونے والے بلوچ فرزند کی شناخت ہوگئی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں قابض پاکستانی عقوبت خانوں سے بازیاب ہونے کے بعد ذہنی توازن کھونے والے بلوچ فرزند کی پہچان مقبوضہ بلوچستان کے شہر مشکے کے گاؤں نوکجو سے تعلق رکھنے والے نصراللہ بلوچ کے نام سے ہوئی ہے ـ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا میں اس کی تصویر گشت کر رہی تھی کہ یہ بی ایس او آزاد کے سابقہ وائس چیئرمین ذاکر مجید ہیں جو کہ شدید ذہنی و جسمانی ٹارچر کی وجہ سے اپنی دماغی توازن کھو چکے ہیں ـ لیکن بعد میں ان کی شناخت کی گئی ـ
واضح رہے کہ نصرااللہ بلوچ کو 17 سال کی عمر میں 2009 میں قابض پاکستانی فورسز نے جبری طور پر اغوا کیا تھا ـ

Exit mobile version