نیودہلی(ہمگام نیوزڈیسک) انڈین ائیر فورس کے ونگ کمانڈر ابی نندن کو پاکستان سے گرفتاری اور رہائی کے بعد سری نگر میں دوبارہ انکے اسکاڈرن میں شامل کرلیا گیا تاہم انہیں 4ہفتے کی طبی رخصت پر رکھا گیا ہے۔انڈین میڈیا کےمطابق ذرائع کا کہناہےکہ ابی نندن نے طبی چھٹیوں کے دوران چنائی میں اپنے گھر والوں کیساتھ وقت گزارنے کے بجائے سرینگر میں اپنے اسکاڈرن کے ساتھ قیام کو ترجیح دی، ذرائع کا کہناہےکہ 4ہفتوں کی طبی رخصت ختم ہونے کے بعد ایک میڈیکل بورڈ انکی فٹنس کا جائزہ لےگا کہ آیا وہ دوبارہ کاک پٹ میں بھیجے جاسکتے ہیں۔یاد رہے پاکستانی فوج کی قید سے گرفتار شدہ انڈین پائلٹ ابی نندن کو کچھ ہی دنوں بعد دودھ پتی کی چائے پلاکر رہاکرکے سرکاری پروٹوکول میں واہگہ بارڈر پہنچا کر انڈین حکومت کے حوالے کیا گیا تھا۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر بلوچ اور پشتون قوم دوست سیاسی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ہزاروں جبری اغوا شدہ بلوچ،پشتون اسیران کی پاکستانی فوج کی قید میں رہائی کی بجائے ان کی مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی اور کئی سالوں سے ان کے پیاروں کو منظر پر نہ لانے بارے سخت اشتعال پیدا ہوکر بےشمار سوالات زیر بحث ہوئے ۔