چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںپاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل...

پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز علی الصبح تین بجے سرمچاروں نے کولواہ گیشکور کے علاقے ہیکان کور میں گھات لگا کر پاکستانی فوج پر حملہ کیا۔ حملے تین گھنٹے جاری رہا۔ پیدل گشت کی تین اہلکاروں کو نشانہ بناکر ہلاک کرنے کے بعد فوجی کمک کے ساتھ دو بدو لڑائی شروع ہوئی جو چھ بجے تک جاری رہاجس میں قابض فوج کے مزید کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے اور سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ اٹھائیس فروری کو مشکے کے علاقے بُزی میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج پر شدید نوعیت کے حملے کرکے متعدد فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کیا۔ ان علاقوں میں ایک خونی آپریشن جاری ہے ۔ پہلے بھی اس علاقے میں کئی لوگوں کو شہید اور اغوا کیا گیا ہے اور سینکڑوں خاندانوں کو ہجرت پر مجبور کیا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز