پنجشنبه, دسمبر 26, 2024
Homeخبریںپاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل ایف

پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 11ستمبر بروز منگل کو ضلع پنجگور کے علاقے کیلکور میں لشکران کور کے مقام پر سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ یہ چیک پوسٹ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ کی حفاظت کیلئے قائم کی گئی ہے۔

ہم واضح کرتے ہیں کہ بلوچستان میں کوئی بھی منصوبہ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر قبول نہیں۔ پاکستان اور چین سمیت تمام بیرونی سرمایہ کاروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا سرمایہ بلوچستان میں نہ لائیں ، بصورت دیگر وہ تمام تر نقصانات کے ذمہ دار خود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز