چهارشنبه, مارچ 12, 2025
Homeخبریںپاکستانی فوج چھاپوں اور جعلی مقابلوں کے نام پر انسانی حقوق کی...

پاکستانی فوج چھاپوں اور جعلی مقابلوں کے نام پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ترجمان بی ایس او آزار

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بی ایس او آزاد کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں مستونگ میں ایک گھر پر قابض فورسز کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس چھاپے کے نتیجے میں دو افراد کی سرد مہری سے قتل کیا گیا. بعد ازاں فورسز نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ایک پروفیسر اور وکیل کے ساتھ خاندان کے دیگر افراد کو بھی اغوا کر لیا۔ بلوچستان میں ریاستی افواج کی طرف سے اس طرح کا ظلم ایک باقاعدہ عمل بن چکا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اور مہذب دنیا خاموشی پاکستان کو اس ظلم کو مزید تیز کرنے پر اکسا رہی ہے۔

انہون نے کہا کہ اس سے قبل بھی پاکستانی فوج جعلی مقابلوں اور غیر قانونی چھاپوں کے نام پر اس طرح کی وحشیانہ کارروائیاں کرتی رہی ہے۔ جولائی میں پاکستانی فوج نے گیارہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا تھا اور ان میں سے آٹھ کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی تھی۔ چند ہفتے قبل ایک گھر پر چھاپہ مار کر سی ٹی ڈی نے ایک شخص کو پھانسی دی تھی اور اس کے بھائی کو زبردستی اغوا کر لیا تھا۔

حال ہی میں دو افراد کا قتل اور پروفیسر صالح محمد شاد، ایڈوکیٹ عطاء اللہ بلوچ سمیت چھ دیگر افراد کا اغوا اسی ریاستی جبر کا تسلسل ہے۔
پاکستان بلوچ عوام پر ظلم و ستم کو تیز کر رہا ہے اور معمول کے مطابق لوگوں کو قتل کر رہا ہے۔ اگر بلوچ عوام کا یہ قتل جاری رہا اور مہذب دنیا خاموش رہی تو بلوچستان میں انسانی بحران کے امکانات زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز