کوئٹہ(ہمگام نیوز) سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر بلوچ گوریلا کمانڈر ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے اپنے ایک جاری پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اپنی عروج پر ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ بدمعاش پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی نے بلوچستان کو مقتل گاہ بنا دیا ہیں گذشتہ دو روز کے دوران، کیلکور میں دو معصوم بلوچوں، انعام پیرداد اور بشام کو قتل کیا گیا ہے، جبکہ جبری گمشدگیاں اپنی عروج پر ہیں۔ یہاں تک کہ کیچ سے 9 سالہ بچہ طلال بلوچ کو بھی نہیں بخشا گیا۔ قلات سے دو دیگر افراد بہادر اور غلام قادر اور خضدار سے یاسر کو جبری لاپتہ کیا گیا۔