چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںپاکستانی فوج کے ازیت خانوں سے نیو کاہان کے رہائشی رہا کیئے...

پاکستانی فوج کے ازیت خانوں سے نیو کاہان کے رہائشی رہا کیئے گئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) نماہند ہمگام کے مطابق کل شام کو شالکوٹ تھانہ سے کوئٹہ نیو کاہان کے رہائشی احمد خان ،نیاز ولد خیر احمد مری،نصیر خان ، شکر خان ولد استاد جیہند جو کہ دو ہزار تیرہ کو گرفتار ہوئے تھے ان کو پاکستان کے انٹیلیجنس ادارے آئی ایس آئی نے کئی سال فوجی ازیت خانوں میں بند کرکے اس حد تک غیر انسانی ٹارچر کیئے کہ آج وہ قوت گویائی سے محروم ہو گئے ہیں ۔ جہاں ان کے عزیز و اقارب اپنی مدد آپ کے تحت غربت کی وجہ سے کم درجے کی علاج معالجہ کرانے پر مجبور ہیں۔ ان کے ساتھ، نصیراحمد ولد استاد جیہند بھی رہا ہوئے ،جبکہ ان کے ایک اور ساتھی قائم خان مری پہلے دو ہزار آٹھ کو گرفتار ہوئے تھے بعد میں رہا کیئے گئے تھے جبکہ اسے دوسری بار دوہزار بارہ کو جبری گرفتار کیا گیا تھا جہاں انٹیلجنس اداروں نے ان سب کو شالکوٹ تھانہ ایس ایچ او کے حوالے کیا تھا تب ان کی رہائی ممکن ہوئی۔ یاد رہے مقبوضہ بلوچستان خصوصا کوئٹہ نیو کاہان سے پاکستان کے انٹیلیجنس اور فورسز کی مشترکہ جارحیت سے سینکڑوں کے حساب سے مری بلوچوں کو جبری گرفتار کرکے اغوا کیا گیا ہیں ۔اب بھی ہزاروں بلوچ اسیران ان کی خفیہ فوجی ٹارچر سیلوں میں بند مختلف قسم کی ناقابل بیان غیر انسانی ازیتیں سہہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز