دوشنبه, می 6, 2024
Homeخبریںپاکستانی فورسزکے ہاتھوں نیوکاہان کے رہائشی 15 مری بلوچ ہزارگنجی سے اغواء

پاکستانی فورسزکے ہاتھوں نیوکاہان کے رہائشی 15 مری بلوچ ہزارگنجی سے اغواء

کوئٹہ (ہمگام نیوز) پیر کے روز صبح 8 بجے پاکستانی فورسز نے بھاری نفری کے ساتھ ہزارگنجی سبزی منڈی میںآپریشن کر کے نیوکاہان کے رہائشی 15 افراد کو حراست بعد لاپتہ کر دیا، پاکستانی فورسز نے پیر کی صبح ہزارگنجی کوئٹہ کے تربوز، فروٹ اور سبزی منڈی پر دھاوا بولا، مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مغرب میں واقع نیوکاہان کے رہائشی 15 مری بلوچوں کو فورسز نے لاپتہ کیا جن میں سے کچھ کے نام ،مہر علی، نیاز محمد، ڈاڈا،مرید خان، حیات، پیر علی بتائے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی شام کو بھی نیوکاہان کے رہائشی 45 افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا جس میں سے چند کے ناموں کی شناخت مہر گل، سدو،داد علی، جاوید، شیر باز، محمد حفیظ، کریم جان، محمد نواز،حفیظ، سے ہوگئی تھی جوکہ تاحال لاپتہ ہیں۔ نیوکاہان بلوچستان کے دیگر حصوں کی طرح ہر وقت پاکستانی سکیورٹی فورسز کی آپریشنز کی زد میں ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز