اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںبلوچ عوام ریاستی خوف کو ہرگز خاطر میں نہ لائیں : بلوچ...

بلوچ عوام ریاستی خوف کو ہرگز خاطر میں نہ لائیں : بلوچ لبریشن آرمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج نوشکی میں خفیہ اداروں اور ایف سی کے زیر انتظام ہونے والی ریلی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اس حملے کی شدت کو اسلئے کم رکھا گیا کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ نام نہاد ریلی میں نوشکی کے عوام کو زبردستی شرکت کرنے پر مجبور کیا گیا تھا ۔گوادر سمیت پورے بلوچستان میں 14 اگست کے حوالے سے ریاست نے بزور زر و بندوق ایسی ریلیاں منعقد کرکے زبردستی لوگوں کو ان میں شرکت پر مجبور کیا تاکہ اس تاثر کو ابھار اجا سکے کہ بلوچ قوم پاکستان کے قبضے کو جائز سمجھتے ہیں ۔ہم اسطرح کے سوچے سمجھے سازشی منصوبوں کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے لہذا بلوچ عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ ریاستی خوف کو خاطر میں ہرگز نہ لائیں اور ایسے سازشی پروگرامز سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز