شنبه, آوریل 27, 2024
Homeخبریںپاکستانی فورسز نے بی این پی کارکنوں کو عسکریت پسند ظاہر کرکے...

پاکستانی فورسز نے بی این پی کارکنوں کو عسکریت پسند ظاہر کرکے شہید کردیا۔ آغا حسن

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بی این پی کے سیکرٹری اطلاعات آغا حسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارونہ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے حکیم اور احمد کو لشکر بلوچستان کے عسکریت پسند ظاہر کرنے میں کوئی حقیقت نہیں، بلکہ یہ دونوں بی این پی کے کارکن تھے۔ انہوں نے کہا کہ سارونہ سے سیکورٹی فورسز نے پارٹی کے تین کارکنوں کو اغواء کیا تھا۔ جمعہ کے روز ان میں سے دو کارکنوں حکیم اور احمد کو عسکریت پسند ظاہر کرکے فورسز نے قتل کردیا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی ابھی تک سیکورٹی فورسز کی تحویل میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ہفتے کے روز شاہ نورانی سے بھی پارٹی کے چار کارکنوں کو سیکورٹی فورسز نے جبری طور پہ اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز