شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںپاکستانی فورسز کی جارحیت، آٹھ بلوچ فرزند لاپتہ

پاکستانی فورسز کی جارحیت، آٹھ بلوچ فرزند لاپتہ

کیچ (ہمگام نیوز ) اطلاعات کےمطابق کیچ کے علاقہ تمپ میں قابض پاکستانی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے آٹھ بلوچ فرزندان کو حراست میں لے کر لاپتہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دن قابض پاکستانی فورسز نے کیچ کے علاقے تمپ میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر واجو رحمت ولد حاجی ایوب اور بالاچ ولد حاجی ایوب کو حراست میں لے کر اغوا کرلیا۔ تھوڑی دیر بعد بالاچ کو بازیاب کردیا گیا جبکہ واجو رحمت تاحال لاپتہ ہیں ۔ اسی طرح گزشتہ دن شام کے وقت تمپ کے علاقے بند گواز میں قابض پاکستانی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے 6 بلوچ فرزندان کو حراست میں لے کر لاپتہ کرلیا۔ جن کی شناخت عزیر ولد ماسٹر زبیر، واجو ولد تاج محمد، سہیل ولد یونس، اسیر ولد ماسٹر ارشاد زعیم

ولد پھٹان اور سجاد ولد بشیر کے نام بتائے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کچھ دیر فورسز نے ان 6 افردا میں سے 5 کو بازیاب کرلیا ہے جبکہ سجاد ولد بشیر تاحال قابض فورسز کے حراست میں ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز