چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںپاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ طلب علم لاپتہ۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ طلب علم لاپتہ۔

کوئٹہ(ہمگام نیوز) قابض پاکستانی فورسز نے بلوچ طلب علم کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق طالب علم نوید قدیریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں آخری سمسٹر کے طالب علم ہیں۔ ان کا تعلق مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت سے ہے گزشتہ روز کوئٹہ سے ریاستی اداروں نے ان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ مہینے بلوچ لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک کے مقام پر اپنے دھرنے کو اس شرط پر موخر کیا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے معاملے میں مثبت پیشرفت کرینگے جبکہ اس کے برعکس بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔

مقبوضہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار افراد کی باحفاظت بازیابی کی جدوجہد کرنی والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبک پر بیان دیتے ہوئے نوید قدیر کی گمشدگی تصدیق کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز